دہلی حکومت نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف سے آج پیش 2017-18 کے بجٹ میں
مرکزی ٹیکسوں میں اس کی حصہ داری ایک روپیہ بھی نہیں بڑھائے جانے پر
ناراضگی ظاہر کی ہے۔حکومت کی جانب
سے جاری سرکاری بیان میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا
نے کہا کہ اس میں مرکزی ٹیکسوں میں دہلی کا حصہ 325 کروڑ روپے جوں کی توں
برقرار رکھی گئی ہے۔یہ حالت 2001-02 سے بعینہ وہی ہے۔